یوکرین کے شہر پر قبضہ اہم فتح ہے، ولادیمیر پیوٹن

ویب ڈیسک: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے شہر پر قبضہ کو اہم فتح قرار دیدیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیو پر قبضہ کرلیا۔ کرنل جنرل موردویو چوف کی قیادت میں روسی افواج نے ڈونیسک کے شمالی شہر پر قبضہ کیا جبکہ اس دوران ڈیڑھ ہزار یوکرینی اہلکار بھی مارے گئے۔
اس حوالے سے روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ ایودیو پر قبضہ سے یوکرین کے حملے روکنے سمیت ہمیں جنگ کی پیش قدمی میں بھی مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرینی شہر ایودیو پر قبضہ کو فتح قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار