سعودی عرب، تبوک میں برفباری دوسرے دن بھی جاری

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے شہر تبوک میں برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جسے دیکھنے اور لفط اندوز ہونے کیلئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا تانا بندھ گیا ہے۔
برفباری سے موسم سرد ہو گیا جس سے ریاض سمیت دیگر قریبی علاقوں میں بھی سردی بڑھ گئی۔
ذرائع کے مطابق تبوک کے اللوز پہاڑی سلسلے میں دو دن سے برف باری جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں برفباری کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  گندم درآمدکرنے کا فیصلہ وفاق کرتا ہے، محسن نقوی