پی پی ن لیگ حکومت سازی

وزارتیں نہیں لینی، پی پی صرف حکومت سازی میں ن لیگ کا ساتھ دیگی، کائرہ

ویب ڈیسک: حکومت سازی کیلئے تمام تر کوششیں آخری مرحلہ میں داخل ہو گئی ہیں جبکہ اس تمام تر صورتحال میں پی پی کی جانب سے بار بار کہا جا رہا ہے کہ ہم نے صرف ن لیگ کی حکومت سازی میں مدد کرنی ہے، اسکے بدلے وزارتیں نہیں لینی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا دو ٹوک الفاظ میں کہنا ہے کہ پی پی نے وزارتیں نہیں لینی۔ انہوں نے ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت آصف زرداری کو صدارت کا امیدوار بنائیں گے، جب جماعتیں اتحاد میں ہوتی ہیں تو ایک دوسرے کے خلاف امیدوار نہیں لاتیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ،مزید 5فلسطینی شہید