جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، فرخ حبیب بری

ویب ڈیسک: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میںِ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فرخ حبیب کو بری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فرخ حبیب کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔
اس موقع پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ہمیں فرخ حبیب کی گرفتاری مطلوب نہیں جبکہ فرخ حبیب کی جانب سے درخواستِ ضمانت قبل ازگرفتاری بھی واپس لے لی گئی۔
بعد ازاں اے ٹی سی نے سابق وزیر فرخ حبیب کو کیس سے بری کر دیا۔

مزید پڑھیں:  حماس کے حملے میں 3اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے