190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاونڈ کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی گئِی۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آج سماعت کرنا تھی تاہم فاضل عدالت کے نئے جج ناصر جاوید رانا نے چارج نہیں لیا۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ جج کی عدم دستیابی کے باعث 190 ملین پاونڈ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی 23 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان :ایمبولینس بکریوں کے ریوڑ پر چڑھ دوڑی،20سے زائد ہلاک