بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئَے عدالت میں درخواست دائر

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کی جانب سے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئَے اسلام آبا دہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی بنی گالہ رہائش گاہ میں قید ہیں۔
عظمیٰ خان کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ خاندانی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت دی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پمز کے سینئر ڈاکٹرز کو بھی ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی میں سابق خاتون اول کے میڈیکل چیک اپ کے احکامات جاری کئے جائیں۔

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی