عوام کا مینڈیٹ چوری کرنا جمہوریت کے ساتھ ظلم ہے، سینیٹر علی ظفر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے سینیٹ اجلاس میں اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پری پول دھاندلی کیسے ہوئی، سب جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جب پری پول دھاندلی میں ناکامی دکھائی دی تو ووٹ تبدیل کرکے شکست خوردہ امیدواروں کو جتوایا گیا اور تو اور انٹرنیٹ اور ایکس سروس بند کر دی گئی۔ یاد رہے کہ اس بارے میں علی محمد خان نے بھِی کہا تھا۔
سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، یہ جمہوریت کے ساتھ ظلم ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب بھِ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تو اس سے انارکی ہی پھیلی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ الیکشن کمیشن کو بلا کر اس سے مینڈیٹ چوری کے حوالے سے پوچھا جائے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر ثریا بی بی کا جشن قاقلشت فیسٹیول کا دورہ