نئے مہمان کی آمد متوقع

دیپکا اور رنویر سنگھ کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع

ویب ڈیسک :بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی دیپکا پڈکون اور رنویر سنگھ کے گھر نئے مہمان کی آمد متوقع ہے ۔
دپیکا پڈکون اور رنویرسنگھ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ بالی ووڈ کی میگا ہیروئن دپیکا پڈکون حاملہ ہیں اور جلد ان کے گھر پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون نے 6 سال تک تعلق میں رہنے کے بعد 2018 میں اٹلی میں شادی کی تھی۔
بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی نے گزشتہ سال نومبر میں بیلجیم میں اپنی شادی کی پانچویں سالگرہ منائی تھی۔
اداکارہ دپیکا پڈکون نے رواں سال جنوری میں ایک انٹرویو میں کہا کہ تھا کہ وہ جلد ماں بننے کی خواہش مند ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں فائرنگ سے2نوجوان قتل