قومی اسمبلی، 38 مخصوص نشستیں 3 پارٹیوں میں تقسیم ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: عام انتخابات کےبعد حکومت سازی کا معاملہ آخری راونڈ میں داخل ہو چکاہے۔ اس حوالے سےبتایا جا رہا ہے کہ قومی اسمبلی کی 38 مخصوص نشستیں 3 پارٹیوں میں تقسیم ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کی جانب سے مسلم لیگ ن کو 20، پیپلز پارٹی کو 13 جبکہ ایم کیو ایم کو 5 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی سمیت 13 سیاسی جماعتیں مخصوص نشستوں کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی 27 مخصوص نشستوں کا دارو مدار الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔ ان کے علاوہ قومی اسمبلی میں ن لیگ کو 16 خواتین، 4 اقلیتی نشستیں اور پیپلز پارٹی کو 11 خواتین، 2 اقلیتوں کی مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نے اسرائیل کے رفح آپریشن کو غلطی قرار دیدیا