بشریٰ بی بی کی اڈیالہ منتقلی سے جیل انتظامییہ کا انکار

ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے جیل انتظامیہ نے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام ہائیکورٹ کے جج میں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی کی بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ یاد رہے کہ رپورٹ میں جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔
رپورٹ میں جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کر سکتے۔
بعد ازاں سرکاری وکیل کی جانب سے چیف کمشنر کے جواب کے لیے وقت دینے کی استدعا کی گئی جسے منظور کرتے ہوئے عدالت نے سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا