سندھ اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: سندھ اور بلوچستان سے قومی اسمبلی کی خواتین کی 18 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی 10 مخصوص نشستوں کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، نفیسہ شاہ، شگفتہ جمانی، شاہدہ رحمانی، شہلا رضا، ناز بلوچ، مہرین رزاق بھٹو کے نام شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں پیپلز پارٹی کو 10 مخصوص نشستیں ملنے کے علاوہ 4 نشستیں ایم کیو ایم پاکستان کو دی گئی ہیں۔ متحدہ کی منتخب اراکین میں آسیہ اسحاق صدیقی، سبین غوری اور نگہت شکیل خان شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں کی تعداد 4 ہے ، خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے جاری اعلامیہ میں 2 ن لیگ، ایک پیپلز پارٹی اور ایک جے یو آئی کو دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صحت کارڈ کی رقم 20لاکھ کرنے کا اعلان