خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئَے اپوزیشن کے رابطوں میں تیزی

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئَے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آپس میں رابطے تیز کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ن لیگ کے صوبائی ترجمان اختیار ولی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے اپوزیشن پارٹیوں نے رابطے شروع کردئیے ہیں۔
اختیار ولی خان کا کہناہے کہ ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ کی جانب سے حکومت سازی کیلئے جے یو آئی رہنما اکرم درانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر وزیراعلی ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کیلئے متفقہ امیدوار لانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران دونوں جماعتوں کا پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی سے بھی رابطوں پراتفاق ہوا ہے۔
صوبائی ترجمان ن لیگ اختیار ولی نے کہا کہ صوبہ میں حکومت سازی کے معاملے پر دیگر بات چیت کے علاوہ دونوں رہنماوں نے ایک دوسرے سے دو دو اراکین کے نام مانگ لیے۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ پاکستان کا امکان