پشاور، ن لیگ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کردار ادا کرنے کیلئَے تیار

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کی جانب سے صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کردار بھرپور انداز میں‌ادا کرنے کیلئے کمر کس لی ہے۔
اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینئرامیر مقام کے زیر صدارت اجلاس معقد ہوا جس میں نومنتخب 9 ارکان نے شرکت کی، ان کامیاب اراکین کو پارٹی لیڈر شپ کی جانب سے مبارکباد دی گئی۔
ن لیگ کے صوبائی صدر انجینئرامیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ ن لیگ دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار بھرپور انداز میں‌اداکریگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے کردار سمیت خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل کو بھی اجاگر کرینگے۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان میں پاکستانیوں کیساتھ کیا جانیوالا سلوک قابل مذمت ہے، مولانا نسیم علی شاہ