خیبرپختونخوا میں بارشوں و برفباری کا امکان، الرٹ جاری

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیاہے کہ صوبہ بھر میں ایک اور سلسلہ 29 فروری سےشروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر پی ڈی ایم اے کے ڈی جی نے بھی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ۔بارشوں سے پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈنگ جبکہ شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارشوں اور برفباری سے بالائی اضلاع میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ اس لئے طوفان کی صورت میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں۔
مراسلہ میں مقامی افراد کے ساتھ سیاحوں کو خصوصی طور پر متنبہ کیا گیا ہے کہ کسی بھی طرح غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے