ووٹرز لسٹیں

ضمنی انتخابات کے پیش نظر ووٹرز لسٹیں غیر منجمد

ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کر دیں ۔
انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج، منتقلی اور کوائف میں درستگی کروائی جا سکے گی، اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کو فارم 21، 22، 23 جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
ووٹرز لسٹیں غیر منجمد ہونے کے بعد ووٹ اندراج، منتقلی اور کوائف کی درستگی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرنے تک ممکن رہے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے شیڈول کے اجرا کے بعد متعلقہ حلقوں کی ووٹر لسٹیں دوبارہ منجمد کر دی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  جسٹس بابر کیخلاف مہم: پی ٹی آئی نے حکومت کو ذمہ دار قرار دیدیا