بزدار ٹو کی ذاتی کنیز کو جواب نہیں دوں گا ،فیصل واوڈا

ویب ڈیسک:سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بزدار ٹو کہنے پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے ردعمل کے جواب میں کہا ہے کہ میں بزدار ٹو کی ذاتی کنیز کو جواب نہیں دوں گا کیوں کہ انہیں جواب دینا میں اپنی توہین سمجھتا ہوں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کسی قابل انسان نے بزدار 2 سے متعلق سیاسی سوال اٹھایا تو اس کا جواب ضرور دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ آپ کنیز کی اپنی زبانی ساری باتیں سن لیں، وہ درست کہہ رہی ہیں کہ اس ویڈیو بیان کے تحت ابھی تو مسلم لیگ (ن)کی چیخیں نکلنا شروع ہوئی ہیں ابھی تو اور بھی نکلیں گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیڑھ سال کی بات ہے حدیبیہ اور اتفاق فاؤنڈری کا کیس بھی کھلنا ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کی آزادی میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں، فضل الرحمان