16 ویں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شدید نعرے بازی

ویب ڈیسک: ملک کی 16 قومی اسمبلی کے اپنے ابتدائی اجلاس میں حلف لینے کے ساتھ ساتھ شدید نعرے بازی کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے اراکین کی جانب سے سپیکر ڈائس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا گیا۔
احتجاج کا سلسلہ نومنتخب ارکان کے حلف لینے کےدوران بھی جاری رہا اور نعروں سے پورا ہال گونج اٹھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آصف علی زرداری، نواز شریف، بلاول بھٹو زرداری، شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، عمر ایوب، بیرسٹرگوہر،علی محمد خان، خورشید شاہ، سردار ایاز صادق اور دیگر نے حلف لیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی حمایت اور قائد ن لیگ کی آمد پر بھرپور نعرے بازی کی گئی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نگران وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا