سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناؤ کل ہوگا، کاغذات جمع کرا دیئے گئے

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کے نئے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناؤ کل ہوگا۔ اس کے بعد قائد ایوان کا فیصلہ کیا جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر کےلئے ن لیگ کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر کے لئے پیپلز پارٹی کے غلام مصظفیٰ شاہ نے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے بعد قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 3 مارچ کو جمع کرائے جائِیں گے اور 4 مارچ کو وزیراعظم کا انتخاب کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم