مولانا فضل الرحمان کا صدر، وزیراعظم اور سپیکر کے انتخاب کا بائِیکاٹ

ویب ڈیسک: جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے صدر، وزیراعظم اور سپیکر کے انتخاب کا بائِیکاٹ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی صدر، وزیراعظم اور سپیکر کے الیکشن کا حصہ نہیں بنے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی بینچز کی بجائے ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔
اس دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ صدر، وزیراعظم اور سپیکر کیلئے ہم اپنا ووٹ استعمال نہیں کریں گے۔
انہوں نے اپنا موقف واضح کیا کہ حکومتی بینچز کی بجائے ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے اور یہیں سے عوام کی خدمت کریں گے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسمبلی پانچ سال پورے کرتی نظر نہیں آتی۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت انسان گرفتار