قومی اسمبلی، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخابی عمل جاری، اپوزیشن کا شور شرابا

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود سپیکر و ڈپٹی سپیکر کا انتخابی عمل جاری ہے۔ اجلاس کی صدارت راجہ پرویز اشرف کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آج راجہ پرویز اشرف کا بطور سپیکر عہدے کا آخری دن ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر کیلئے ن لیگ کے سردار ایاز صادق اور سنی اتحاد کونسل کے عامر ڈوگر جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے غلام مصطفیٰ شاہ اور جنید اکبر مدمقابل ہیں۔
اس موقع پر سنی اتحاد کونسل اور آزاد ممبران نے احتجاج کرتے ہوئے سپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع