ایوان مکمل نہیں، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کیسے ہوگا، عمر ایوب

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابی عمل کے موقع پر اپوزیشن کے شور شرابے کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آج سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہونا ہے، اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو الکشن کمیشن سے رجوع کریں یا پھر عدالت جائیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے ایوان کے نامکمل ہونے پر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سمیت وزیراعظم کے انتخاب پر تفظات کا اظہار کر دیا۔
پی ٹی آئی کے وزارت عظمی کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب کا اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کو ایوان میں لانا ہے۔ انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے مطالبہ کیا عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ایوان سے نکالیں۔
اس موقع پر راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جن ممبران کا اعلامیہ جاری کیا وہ اس ایوان کے معزز اراکین ہیں، جس آرٹیکل کے تحت آپ نے حلف اٹھایا اسی کے تحت دیگر نے بھی حلف اٹھایا۔
پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے ایوان میں اپنے خطاب میں مزید کہا کہ عالیہ حمزہ سمیت دیگر ارکان منتخب ہوئیں لیکن وہ یہاں موجود ہی نہیں، نامکمل ایوان میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور وزیراعظم کا انتخاب کیسے ہوگا؟

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان کے مارچ سے سختی نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ