فضائی میزبان

پی آئی اے کا فضائی میزبان کینیڈا میں غائب

ویب ڈیسک:پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہو گیا
ٹورنٹو کیلئے پی آئی اے کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان جبران ہوٹل چھوڑ کر فرار ہو گیا
29 فروری کو پی آئی اے پرواز پر تعینات فضائی میزبان واپسی کیلئے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا، عملے کی جانب سے جبران کے کمرے کی تلاشی پر اس کے سلپ ہونے کا انکشاف ہوا۔
واضح رہے کہ جبران نامی فلائٹ اسٹیورڈ اس ماہ میں سلپ ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے۔
کچھ روز قبل ایک خاتون ائیرہوسٹس بھی ہوٹل سے لاپتہ ہو چکی ہے، ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرانے کا بھی فائدہ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  طلبہ کی واپسی،سول ایوی ایشن اتھارٹی تعاون نہیں کررہی:علی امین گنڈاپور