مارچ کے اخراجات

خیبرپختونخوا حکومت کا مارچ کے اخراجات کی منظوری ایوان سے لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا حکومت نے مارچ کے اخراجات کی منظوری ایوان سے لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
صوبائی حکومت ماہ مارچ کے اخراجات کی منظوری آئندہ ہفتے صوبائی اسمبلی سے لے گی جبکہ مالی سال کے آخری تین ماہ کیلئے الگ سے بجٹ پیش کیاجائیگا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے نگران دور میں چار چار ماہ کے اخراجات کی دوبار منظوری لی ہے جس کی مدت 29فروری کو مکمل ہوگئی ہے ۔
محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق مارچ میں تنخواہوں، پنشن، گرانٹ اور دیگر جاری اخراجات کی منظوری صوبائی ایوان سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
صوبائی حکومت چار ماہ کا بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی تھی تاہم وقت قلیل ہونے کی وجہ سے صرف مارچ کے جاری اخراجات کی منظوری لی جائیگی جس کے بعد اپریل مئی اور جون کیلئے الگ سے بجٹ منظور کیاجائیگا ۔
ذرائع کے مطابق ترقیاتی پروگرام مارچ سے جون تک ہوگا جبکہ جاری اخراجات کی منظوری الگ الگ لی جائیگی ۔
واضح رہے کہ یکم مارچ سے ہونے والے تمام اخراجات کی منظوری کسی بھی قانونی اور آئینی فورم سے حاصل نہیں کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کا پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم خریداری کا آغاز