بڑے اسٹیڈیمز

چیمپئنزٹرافی سے قبل بڑے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پی سی بی نے چیمپئنزٹرافی کی میزبانی سے قبل بڑے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آئندہ برس چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے قبل کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں وینیوز کی توسیع اور تزین وآرائش کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گنجائش بڑھانے کیلیے ڈبل اسٹوری اسٹینڈ تیار کیے جائیں گے، نیوزی لینڈ سیریز کے بعد یہاں کام شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے دورہ کراچی کے بعد حتمی پلان تیار کیا جائے گا، راولپنڈی میں ہاسپیٹیلٹی باکسز اور فکسڈ کرسیاں لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مزدوروں کی قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتےہیں