چمن، پاک افغان بارڈر سپن بولدک پر تجارتی سرگرمیاں بحال

ویب ڈیسک: پاک افغان بارڈر چمن سپن بولدک پر تجارتی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں جس پر شہریوں نے حکومت اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر نومبر 2023 میں ون ڈاکومینٹ رجیم کے نفاذ کا اعلان حکومت کی جانب سے کیا گیا تق اس پر مقامی افراد نے دھرنا دیتے ہوئے احتجاج کیا۔
یاد رہے کہ اس وجہ سے 4 ماہ کے قریب مدت بارڈر بند رہنے سے بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار بھی ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق ان تمام مسائل کا ادراک کرتے ہوئے حکومت اور پاک فوج کی کاوشوں سے چمن بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیاں مسترد