25 رکنی نگران وفاقی کابینہ سبکدوش، نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا

ویب ڈیسک: انتخابات کے بعد نئَ وائد ایوان کے منتخب ہونے کے بعد 25 رکنی نگران وفاقی کابینہ کو سبکدوش کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن نے نگران وفاقی کابینہ اور انوارالحق کاکڑ کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل (5) 91 کے تحت شہبازشریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انوارالحق کاکڑ سمیت نگران وفاقی کابینہ سبکدوش ہوئی۔
اس موقع پر سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ملک و قوم کی خدمت کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ میں سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  ڈالر مزیدسستا ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی