ماہ رمضان، یوٹیلٹی سٹورز پر 19 اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو یوٹیلٹی سٹورز پر 19 اشیاء کی قیمتوں میں کمی دیتے ہوئے خوشخبری سنا دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ذریعے عوام کو 19 بنیادی اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں 100 روپے تک کا ریلیف دیا جائے گا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وفاق نے ماہ مقدس سے ایک ہفتہ قبل 5 مارچ سے یوٹیلٹی سٹورز پر وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج آپریشنل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 19 بنیادی اشیائے خورد و نوش بشمول آٹا، گھی، خوردنی تیل، چینی، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کجھور، چاول، چائے، مصالحہ جات، دودھ اور مشروبات رعایتی نرخوں پر عوام کو فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق