برطانوی ٹینس سٹار کیٹی بولٹر نے سان ڈیاگو اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک: برطانوی نامور ٹینس سٹار کیٹی بولٹر نے سان ڈیاگو اوپن جیت لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سان ڈیاگو اوپن کے خواتین سنگل میچز کے فائنل میں برطانوی ٹینس سٹار کیٹی بولٹر نے مدمقابل یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک کو 1-2 سے شکست دے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائنل میں برطانوی نمبر ون کیٹی بولٹر نے یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک کو 7-5 ، 2-6 اور 2-6 سے شکست دی۔
یاد رہے کہ اس کامیابی کے بعد 27 سالہ برطانوی ٹینس سٹار کیٹی بولٹر خواتین کی عالمی درجہ بندی میں 27ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل مخالف احتجاج دیکھنے والے گوگل ملازمین بھی برطرف