6 سے 8 ارب ڈالر قرض، پاکستان آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے پرعزم

وب ڈیسک: پاکستان کی نئی حکومت 6 سے 8 ارب ڈالرز قرض کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے پرعزم ہے۔
ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کیلئے وزارت خزانہ نے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا جا رہا ہے کہ قرض نیا پروگرام 6 سے 8 ارب ڈالر ہو سکتا ہے تاہم اس کیلئَے آئی ایم ایف کی جانب سے کڑی شرائط بھی رکھی جا سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نئی حکومت کو بڑھتے قرضوں اور ان کی واپسی کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ متوازن ادائیگی اور مستحکم ذخائر کے لیے آئی ایم ایف قرض پروگرام میں جانا ناگزیر ہو چکا ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کی جانب سے مزید مہنگائی بڑھنے کے خدشات بھی ظاہر کئے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پیپلز پارٹی کے رہنماء سید ظفر علی شاہ سے پڑانگ ماجوکی کے وفد کی ملاقات