پی ایس ایل9

پی ایس ایل9: پشاور زلمی نے ملتان کو 4رنز سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل9)میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے ہرا دیا ۔
پشاور زلمی کے 205رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں پر 200رنز بنا سکی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 204رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 64رنز بناکر نمایاں رہے۔
صائم ایوب 46، حسیب اللہ 31اور آصف علی 11رنز بناکر آؤٹ ہوئے،رومین پال 23اور عامر جمال12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5وکٹ پر 200رنز بناسکی، محمد رضوان 32، ریزا ہینڈریکس 5، ڈیوڈ ملان 19رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
طیب طاہر 26، خوشدل شاہ 11 رنز بنا سکے، تاہم افتخار احمد اور کرس جارڈن نے جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی نہ دلواسکے۔
افتخار احمد 27گیندوں پر 60اور کرس جارڈن 12 گیندوں پر 30رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال نے 2 ، نوین الحق اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ لی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے کھڑی فصلوں اور باغات تباہ