صوابی، عوام کا مطالبات کے حق میں تربیلہ پاور ہاوس کے باہر احتجاج

ویب ڈیسک: ضلع صوابی کے عوام کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں تربیلہ پاور ہاوس کے گیٹ کے سامنے احتجاج جاری ہے۔
تربیلہ پاور ہاوس کے باہر احتجاج کرتے مظاہرین کا کہنا ہے کہ تربیلہ ڈیم سے صوابی کے عوام کے لئے 300 یونٹ فی گھرانہ مفت بجلی دی جائے۔ اس کے علاوہ بجلی فی یونٹ 5 روپے بھی کر دیا جائے۔
صوابی کے احتجاج کرتے مظاہرین نے تربیلہ پراجیکٹ اور اس سے متاثرین کو نوکریاں دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں:  9مئی کےمنصوبہ سازوں وکرداروں سےسمجھوتہ ہوگانہ ہی ڈیل:آرمی چیف