اشتہاری قرار

حماد اظہر ، میاں اسلم اقبال سمیت 6ملزمان اشتہاری قرار

ویب ڈیسک: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے راحت بیکری کے باہر جلاؤگھیراؤکیس میں رہنما پی ٹی آئی میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔
اشتہاری قررا دیے گئے دیگر ملزمان میں محمد قاسم ،ملک حیدر، ثمر اور عدنان اشرف شامل ہیں ، دوران سماعت پولیس نے مقف اپنایا کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔
یاد رہے کہ ان ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  ویمنز ٹی20ورلڈکپ 2024کے شیڈول کا اعلان