وفاقی کابینہ

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ مختصر رکھنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے پہلے مرحلے پر وفاقی کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزرا کو شامل کیا جائے گیاجوکہ کل حلف اٹھائیں گے ۔
پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزرا بھی مقرر کیے جائیں گے۔
وفاقی وزرا کو اضافی وزارتیں بھی دی جائیں ،۔ وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو شامل کیا جائے گا جبکہ محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
نئی وفاقی کابینہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لے گی۔

مزید پڑھیں:  اکتوبر 2023سے فروری 2024تک درآمد گندم کی انکوائری نہیں ہوگی ،رانا تنویر