پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان ، 1000 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی شدید مندی کا رجحان رہا۔ اس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے بھی ڈوب گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 1000 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
حالیہ کمی کے ساتھ ہی انڈیکس 64 ہزار 678 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔
یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا تھا تاہم بعد میں 100 انڈیکس کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  عوام پربجلی گرا دی گئی،یونٹ مزید 1 روپے 47 پیسے مہنگا