لکی مروت، پولیس گاڑی پر فائرنگ، زیر حراست نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں منشیات فروشوں کی پولیس گاڑی پر فائرنگ سے زیر حراست زین اللہ نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
ڈی ایس پی عمر دراز کے مطابق غزنی خیل پولیس زین اللہ نامی ملزم کو ساتھی سجاد سمیت منشیات کے کیس میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کر رہی تھی کہ غزنی خیل کے قریب مبینہ منشیات فروشوں نے فائرنگ کر دی۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران جواب میں پولیس نے بھی منشیات فروشوں پر فائرنگ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ فائرنگ کے دوران پولیس گاڑی میں موجود زین اللہ شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اس دوران وہ دم توڑ گیا۔
کراس فائرنگ کے دوران جاں بحق نوجوان کا ساتھی سجاد بھی پولیس کی حراست سے بھاگ گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کو مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار مل گیا