خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہونگے، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: قومی و صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ملک بھر میں ہوں گے۔
ان نشستوں میں قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 2، بلوچستان اسمبلی کی 2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست شامل ہیں۔
ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 16 تا 18 مارچ جمع کرائے جاسکیں گے جن کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی۔
یاد رہے کہ ضمنی انتخابات کیلئَے جمع کرائَے گئے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
شیڈول کے مطابق باجوڑ حلقہ این اے 8 اور پی کے 21، ڈی آئی خان این اے 44 اور کوہاٹ پی کے 91 کپر ضمنی انتخابات ہونگے۔

مزید پڑھیں:  نواز شریف پارٹی صدارت ملتے ہی متحرک، بجٹ کیلئے مشاورتی اجلاس طلب