پشاور، بچوں کیساتھ زیادتی اور استحصال میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار، ویڈیوز برآمد

ویب ڈیسک: بچوں کیساتھ زیادتی اور استحصال میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کیساتھ زیادتی میں ملوث گینگ کے سرغنہ اعجاز کو گرفتار کر لیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم کو پشاور سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال ڈیوائسز سے قابل اعتراض ویڈیوز برآمد کر لی گئی ہیں۔
ایف آئِ اے ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزمان قابل اعتراض ویڈیوں کو سرعام شیئر کرنے کی دھمکی دے کر بچوں کا مزید استحصال کرنے کے لئے استعمال کرتا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ گینگ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن کامران خان گمشدگی کیس:پشاور ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا