چمکنی، گھر میں ڈکیتی، چور 6 تولے سونا، 9 لاکھ سے زائد نقدی لے آڑے

ویب ڈیسک: تھانہ چمکنی کے علاقے زرین آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈکیت گروہ گھر سے ساڑھے 9 لاکھ روپے نقد، 6 تولے سونا اور دو کمپیوٹر سیٹ سمیت کر فرار ہو گئے۔
تھانہ چمکنی میں درج رپورٹ میں شفیع اللہ ساکن افغانستان حال زرین آباد چمکنی نے بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی گھر سے باہر تھے۔ اس دوران 4 نامعلوم مسلح افراد ان کے گھر سے 6 تولے سونا، نقدی اور کمپیوٹر سیٹ سمیٹ کر فرار ہو گئے۔
تھانہ رپورٹ میں مدعی نے بتایا کہ گھر کی تلاشی لینے کے بعد پتہ چلا کہ الماری سے 9 لاکھ سے زائد کی رقم بھِی غائب تھی۔
پولیس نے واقعہ کی انکوائری کرنے کے بعد نامعلوم افراد کیخلاف رپورٹ درج کرلی۔

مزید پڑھیں:  پولیو خاتمے کیلئے صوبائی حکومت نئے عزم کے ساتھ کام کررہی ہے،علی امین گنڈا پور