بیٹے اور بہو کو قتل کردیا

صوابی میں باپ نے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کردیا

ویب ڈیسک: صوابی میں باپ نے اپنے ہی بیٹے اور بہو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ کالو خان کی حدود ناظم آباد ترکئی میں پیش آیا جہاں گھریلو تکرار پر والد نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور اس کی اہلیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں بیٹا فیصل سعید اور اور اس کی اہلیہ مسماة (ک) موقع پرجاں بحق ہو گئے ۔
پولیس نے نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے کالو خان ہسپتال منتقل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  معاشی استحکام کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے،وزیر خزانہ