صحافی قتل

خانپور میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے صحافی قتل

ویب ڈیسک: خانپور میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے صحافی قتل ہو گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ صدر کہ حدود نواں کوٹ میں پیش آیا جہاں ڈاکٹر صغیر احمد روزہ افطار کرکے دفتر بیٹھے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
صحافی صغیر کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر لایا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔
واقعہ کے خلاف صحافی برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  حوالہ ہنڈی کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن،کروڑوں کی کرنسی برآمد