پشاور، زرعی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار، ملازمین تنخواہوں سے تاحال محروم

ویب ڈیسک: پشاورکی زرعی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ اسی وجہ سے یونیورسٹی ملازمین ماہ رمضان اور مہینے میں 16 دن گزرے کے باوجود تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔
اس موقع پر مشکلات کا شکار ملازمین کی نظریں صوبائی حکومت کی گرانٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ یونیورسٹی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ فروری اور مارچ کے مہینے کی تنخواہوں کے لیے بھِی فنڈز نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ماہ کی تنخواہوں کیلئے صوبائی حکومت کو 40 کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ کی درخواست کی گئی ہے۔ بار بار یاد دہانی کے باوجود فنڈز ریلیز نہیں کئے جا سکے۔
ذرائع کے مطابق رمضان اور عید پر بھی زرعی یونیورسٹی کے ملازمین تنخواہ نہ ملنے سے شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس موقع پر ملازمین کی جانب سے صوبائی حکومت سے جلد فنڈز جاری کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سیاسی انتشار سے معیشت کمزور ہوگی ،شاہد خاقان