فیصل واوڈا کا سینیٹ الیکشن آزاد حیثیت سے لڑنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہارجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، آزاد حیثیت سے سینیٹ کا الیکشن لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں پیپلز پارٹی سمیت کسی جماعت کا امیدوار نہیں۔ آج کل آزاد امیدواروں کا دور چل رہا ہے، میں بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔
سابق سینیٹر فیصل واوڈانے مزید کہا کہ جب تک میری عمر چل رہی ہے کسی کو بھی ویلکم کرسکتا ہوں اور کسی سے بھی مل سکتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  عید الاضحی پر 3خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ