کوہاٹ، حلقہ پی کے 91 پر ضمنی انتخابات کیلئے پبلک نوٹس جاری

ویب ڈیسک: ضلع کوہاٹ کے حلقہ پی کے 91 پر ضمنی انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسر نے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع کوہاٹ میں حلقہ پی کے 91 پر ضمنی انتخابت میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار کاغذات نامزدگی 16 تا 18 مارچ جمع کرا سکتے ہیں۔
آر او کی جانب سے جاری پبلک نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ 18 مارچ کو امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق امدیواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ تک کی جائے گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی صورت میں امیدواروں کو 25 مارچ تک اپیل کا حق حاصل ہے۔
ریٹرننگ آفیسر کے پبلک نوٹس کے مطابق اپیلوں کے بعد 28 مارچ کو اہل امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی جبکہ اگر کوئی امدیدوار کاغذات نامزدگی واپس لینا چاہے تو 28 مارچ تک لے سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اہل امیدواروں کو 30 مارچ کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  سی ٹی ڈی کا لکی مروت میں آپریشن ،2دہشت گرد ہلاک