پی ایس ایل 9 کا فائنل

پی ایس ایل 9 کا فائنل، ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک: پی ایس ایل 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
فائنل کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات جبکہ اسٹیڈیم کے اطراف شاہراں اور سڑکوں پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے مربوط پلاننگ کی گئی ہے۔
اسٹیڈیم میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت کی روک تھام کے لیے بھی لائحہ عمل تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت پی سی بی کے سیکیورٹی اہلکار اسٹیڈیم میں خصوصی گشت کریں گے اور داخلہ دروازوں پر مشکوک افراد پر نگاہ رکھیں گے۔
فائنل اور اختتامی تقریب میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے اور مقابلے کے اختتام پر انعامات تقسیم کریں گے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آرکی تاجر دوست سکیم ناکام ،رجسٹریشن نہ ہونےکےبرابر