سینیٹ انتخابات، پنجاب کے 14 امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال مکمل

ویب ڈیسک: سینیٹ انتخابات میں صوبہ پنجاب کی 12 نشستوں کیلئَے جمع کرائے گئَے 14 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور کی جانب سے کاغذات کی جانچ پڑتال کے پہلے دن مسلم لیگ (ن) کے7 اور پی ٹی آئی کے 5 امیدواروں کے کاغذات کی سکروٹنی کی گئی۔
ان امیدواورں میں ن لیگ کے پرویز رشید، مصدق ملک، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، مصطفیٰ رمدے، انوشہ رحمان اور بشری انجم بٹ شامل ہیں۔
سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے امیدواروں میں حامد خان، ڈاکٹر یاسمین راشد، ذلفی بخاری ، اعجاز منہاس اور ولید اقبال کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئِی۔

مزید پڑھیں:  ماتحت عدلیہ میں ججز تعیناتی کیلئے حکومت کو 3ہفتے کی مہلت