پاکستان میں ہونیوالی دہشت گرد کارروئی پر افسوس ہے، ویدانت پٹیل

ویب ڈیسک: پاکستان میں ہونیوالی دہشت گرد کارروئی پر امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پرعزم ہے کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔
ذرائع کے مطابق نائب ترجمان نے طالبان پر زور دیا ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے دوبارہ شروع نہ ہوں۔
بریفنگ کے دوران ویدانت پٹیل نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ رابطہ برقرار ہے جس میں افغانستان پر تفصیلی بات ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی اور پاکستانی حکام کے مابین ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار