لانگ مارچ اور توڑپھوڑ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کی بریت اور پروڈکشن کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سماعت کی ۔ سماعت کے دوران لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کبری کر دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق دوران سماعت وکیل نعیم پنجوتھا نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات صرف ایما کی حد تک ہیں ایک ہی دن میں متعدد مقدمات درج ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا ان مقدمات میں ایک ہی طرح کا کردار رکھا گیا۔ لانگ مارچ کے حوالے سے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا نہ ہی اس بارے میں بتایا گیا۔
بانی پی تی آئی کے وکیل نے مزید بتایا کہ اس کیس میں مدعی ایس ایچ او ہیں جن کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات میں گواہان کے بیانات بھی نہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ریمارکس دیے کہ کیا اس سے پہلے بھی بانی پی ٹی آئی مقدمات میں بری ہو چکے ہیں؟
وکیل نے بتایا اس سے قبل بھی بانی پی ٹی آئی متعدد مقدمات سے بری ہو چکے ہیں۔
بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ نے لانگ مارچ اور توڑپھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں مقدمات میں انہیں‌بری کر دیا۔

مزید پڑھیں:  سینئرفوجی کمانڈروں کی شہیدکسٹم اہلکاروں کے اہلخانہ سے ملاقاتیں