وانا، موٹرسائیکلوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے سپین میں موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان سراج وزیر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں‌جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت اکرام اللہ کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان میں مسجد پر حملہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی