پشاور، ناخلف بیٹے نے سوتیلی ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا

ویب ڈیسک: پشاور میں ناخلف بیٹے نے سوتیلی ماں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ ذرائع کےمطابق تھانہ سربند کے علاقے میں سوتیلے بیٹے نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے سوتیلی ماں کو قتل کردیا۔
ذرائع کےمطابق ملزم ارتکاب جرم کرنے کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا۔
تھانہ سربند پولیس میں رپورٹ کے اندراج میں 68 سالہ عطاءاللہ ساکن متنی اضاخیل نے بیٹی کی نعش کی شناخت کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی مسماة بخشا بی بی زوجہ غلام سخی اخون احمد لنڈے میں رہائش پذیر تھی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تقریبا 7 سال پہلے اس کی بیٹی کی شادی غلام سخی ولد بخشش کیساتھ ہوئی تھی جو کہ اس کی دوسری بیوی تھی۔
رپورٹ درج کراتے ہوئے عطاء اللہ نے بتایا کہ اس کی بیٹی سے اس کی سوتن اور سوتیلے بیٹے ہر وقت لڑائی جھگڑے کرتے تھے۔ گزشتہ روز اسے اطلاع ملی کہ مقتولہ کا سوتیلا بیٹا احمد ساکن سکیم چوک انقلاب روڈ نے آکر اسے گولیاں ماردیں جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق وجہ عناد گھریلو تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ناخلف بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں کو قتل کر دیا.
ادھر تھانہ گلبرگ کو نیک محمد ساکن جمرود نے بتایا کہ اس نے نوتھیہ بازارمیں مہران موٹرکارکھڑی کی اور بازار میں سوداسلف خریدنے کیلئے چلا گیا۔ واپس آیا تو گاڑی غائب تھی۔ پولیس نے رپورٹ درج کرلی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تمام سرکاری ہسپتالوں کو بزرگ شہریوں کی مفت میڈیکل سکریننگ کی ہدایت