پروٹوکول واپسی

خیبر پختونخوا :سابق وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول واپسی کیلئے مراسلہ ارسال

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے فیصلے عملدرآمد شروع ،خیبرپختونخوا کے 7سابق وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول ، سکیورٹی اور عملہ واپس لینے کے لئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔
محکمہ انتظامیہ نے عملدرآمد کے لئے متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کردیا،2007 کے بعد وزیراعلیٰ کے پروٹوکول میں کافی اضافہ کیا گیا۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور،8 گن مین ،گریڈ 17 کا پی ایس وزیراعلیٰ کے پاس تاحیات تعینات رہتا تھا، اس فیصلے کے بعد7ڈرائیور، 56گن مین اور7افسران واپس ہو جائیں گے۔
واضح رہے نگران اور منتخب سابق وزیراعلیٰ کو تمام مراعات حاصل تھیں جبکہ علی امین گنڈاپورنے 8مارچ کو تمام مراعات ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان